اسلام آباد(پبلک پوسٹ)این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل میں ملوث افسران کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 2 ایڈیشنل ڈائریکٹرز سمیت 10 افسران کے نام پی این آئی ایل میں شامل کر دیے گئے ہیں جب کہ بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے 3 فرنٹ مینوں کے نام بھی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے تمام ملزمان کا اکاؤنٹ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے اور مالی معاونت کا ریکارڈ بھی مل گیا ہے، جس کے بعد گرفتاری کے لیے 3 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 ملزمان نے شامل تفتیش ہونے کے لیے ایف آئی اے سے رابطہ کیا ہے۔ اُدھر سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بھی آئندہ اجلاس میں اس حوالے سے پیشرفت رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔
THE PUBLIC POST