مانسہرہ کے سیاحتی مقام کاغان کے بازار میں واقع ایک معروف ہوٹل میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا،
جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 50 کمروں پر مشتمل عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، آگ اچانک بھڑک اٹھنے کے بعد شعلے تیزی سے پھیلتے گئے، تاہم صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوری ریسکیو کارروائیاں شروع کردی گئیں۔
کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی فائر بریگیڈ ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا، جبکہ مقامی لوگوں نے بھی امدادی کاموں میں بھرپور ساتھ دیا۔
مشترکہ کوششوں کے باعث آگ کو بازار کے دیگر حصوں میں پھیلنے سے روک لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق، فائر بریگیڈ نے مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر کامیابی سے قابو پالیا،
جب کہ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ہوٹل کو بڑے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
THE PUBLIC POST