سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 34 خوارج دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد(پبلک پوسٹ) سیکیورٹی فورسز نے 13 سے 15 اکتوبر کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 34 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 13 سے 15 اکتوبر کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کیں، کارروائیوں کے دوران بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کے 34 دہشت گردہلاک کردیے گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے موٴثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 18 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ایک اور کارروائی جنوبی وزیرستان میں کی گئی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 8 دہشت گرد مارے گئے، تیسری جھڑپ بنوں میں ہوئی جہاں سیکیورٹی فورسز نے 8 مزید دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر بھارتی حمایت یافتہ خارجیوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہے۔

Check Also

جعلی بینک اکاؤنٹس کیسز کے بااثر ملزمان کا ملک سےفرار کا خدشہ، نیب نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس کیسز میں ملوث متعدد بااثر ملزمان بیرونِ ملک فرار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *