کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی میں بوٹ بیسن پولیس نے سیف سٹی کیمروں کے ڈسٹری بیوشن باکس کی چوری اور فروخت میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم حبیب اللہ کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول بھی برآمد ہوا۔تحقیقات میں حبیب اللہ نے اعتراف کیا کہ وہ اور اس کے ساتھی ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے ڈی بی باکس چوری کر کے انہیں فروخت کرتے تھے۔
ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے چوری شدہ ڈی بی باکس خریدنے والے کباڑی ذاکر کو بھی حراست میں لے لیا۔
گرفتار کباڑی ذاکر کے قبضے سے مسروقہ ڈی بی باکس اور اس کا سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ چوری شدہ سامان کی مکمل تفصیلات اور دیگر ملوث افراد کا پتہ چلایا جا سکے۔
THE PUBLIC POST