شاہ لطیف پولیس کی ٹیکنیکل کارروائی؛ موبائل شاپس میں ڈکیتیوں میںملوث دو ملزمان گرفتار

کراچی (پبلک پوسٹ )
شاہ لطیف پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون شاپس میں ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کے دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان اسلحے کے زور پر موبائل فون کی دکانوں میں لوٹ مار کرتے اور قیمتی موبائل فونز لے کر فرار ہوجاتے تھے،

جبکہ وہ اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں بھی شامل رہے ہیں۔

گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے چند روز قبل قائدآباد کے ایک موبائل فون شاپ سے 40 سے زائد موبائل فونز لوٹے تھے۔

پولیس نے کارروائی کے دوران ان کے قبضے سے 37 موبائل فونز، ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن اور نقد رقم برآمد کرلی۔

ملزمان کی شناخت وحید عرف بلیڈ اور ہجرت عرف کمانڈو کے ناموں سے ہوئی

پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ ان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔

Check Also

رواں سال سندھ میں کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا

کراچی: صوبہ سندھ میں رواں سال کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔ اسپتال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *