کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی کے علاقے کیماڑی سکندر آباد میں سوشل میڈیا ایپ پر کیے گئے کمنٹس نے دو پڑوسیوں کے درمیان شدید جھگڑے کی شکل اختیار کرلی، جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے۔
جھگڑے کے دوران امین اللہ اور ان کے والد سعید شریف پر چھریوں سے حملہ کیا گیا، جس سے دونوں زخمی ہوگئے۔
انہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث تین ملزمان—جنید، امجد باسط اور عبید—کو گرفتار کرلیا گیا ہے،
جبکہ ان کی تحویل سے خون آلود چھری بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
THE PUBLIC POST