کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی کے علاقے قائدآباد مین چوک کے قریب کار میں ایل پی جی گیس بھرتے ہوئے آگ بھڑک اٹھنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
ایدھی حکام کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک کلٹس کار میں ایل پی جی گیس بھری جارہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی اور گاڑی میں موجود تمام افراد لپیٹ میں آگئے۔
زخمیوں میں 32 سالہ علی عباس، ان کی 30 سالہ اہلیہ رمشا، تین بیٹیاں—6 سالہ عنیبا، 9 سالہ عنایہ اور 5 سالہ جنت—کے علاوہ 50 سالہ نگہت زوجہ تنویر عباس شامل ہیں۔
تمام متاثرہ افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر سول اسپتال کراچی کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ آگ بھڑکنے کی وجہ اور ممکنہ غفلت کا تعین کیا جا سکے۔
THE PUBLIC POST