ابراہیم کے دادا نے الزامات واپس لے لیے؛کے ایم سی اہلکاروں نے ہی بچے کی لاش نکالی،نہ کہ تنویر نامی کسی نوجوان نےنئی ویڈیو جاری

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے تین سالہ ابراہیم کے افسوسناک واقعے سے متعلق ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں بچے کے دادا نے اپنے پہلے لگائے گئے الزامات واپس لے لیے ہیں۔

ویڈیو بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ بچے کی لاش کے ایم سی کے اہلکاروں نے نکالی تھی، نہ کہ تنویر نامی کسی نوجوان نے۔

ابراہیم کے دادا نے کہا کہ ابتدائی طور پر جو معلومات انہیں موصول ہوئی تھیں وہ غلط تھیں، اور حقیقت یہ ہے کہ لاش کی برآمدگی کا کام باقاعدہ طور پر کے ایم سی کی ٹیم نے انجام

انہوں نے کے ایم سی عملے کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے واقعے کے دوران کی گئی محنت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔کے ایم سی کی جانب سے یہ وضاحتی ویڈیو اس وقت جاری کی گئی ہے جب سوشل میڈیا پر واقعے کے حوالے سے مختلف دعوے زیرِ گردش تھے۔

تازہ بیان نے اس حوالے سے پھیلنے والی غلط معلومات کی تصدیق اور اصلاح کی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ انتظامیہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ علاقے میں حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط کیا جارہا ہے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جاسکے۔

Check Also

سائٹ بی ایریا میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر، شیرشاہ پل پر میاں بیوی شدید زخمی

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی کے علاقے سائٹ بی ایریا میں شیرشاہ پل پر ایک اور ٹریفک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *