نیپا چورنگی حادثہ: تین سالہ ابراہیم کی موت نے باپ کو خدمتِ خلق پر مجبور کردیا، نبیل نے گٹر ڈھکن لگانے کی مہم شروع کردی

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے گٹر میں گر کر جان کی بازی ہارنے والے تین سالہ ابراہیم کی المناک موت نے اس کے والد کو دوسروں کے بچوں کی حفاظت کے لیے جدوجہد پر آمادہ کردیا ہے۔

سانحے کے بعد ابراہیم کے والد نبیل نے اپنی مدد آپ کے تحت گٹر کے ڈھکن لگانے کی مہم شروع کر دی ہے۔

نبیل نے شاہ فیصل کالونی نمبر 1 میں متعدد کھلے مین ہولز پر خود ڈھکن لگائے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جہاں بھی کھلا گٹر نظر آئے گا، وہ بغیر کسی سرکاری مدد کے اپنا فرض سمجھ کر وہاں ڈھکن لگائیں گے۔ نبیل نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اپنے بچوں کا خیال ہے، ہمارے بچوں کی زندگیوں کی کسی کو پرواہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ کام اس لیے کر رہے ہیں تاکہ کسی اور کا بچہ اس قسم کے المناک حادثے کا شکار نہ ہو۔

نبیل کی یہ کوشش علاقے کے لوگوں کی جانب سے بھی سراہا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں مین ہولز کی فوری مرمت اور ڈھکنوں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔

Check Also

سائٹ بی ایریا میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر، شیرشاہ پل پر میاں بیوی شدید زخمی

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی کے علاقے سائٹ بی ایریا میں شیرشاہ پل پر ایک اور ٹریفک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *