کشمیر روڈ پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بائیک سوار جاں بحق،مشتعل افراد کا ٹینکر پر حملہ؛ ڈرائیور گرفتار

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی: کشمیر روڈ کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی بائیک سوار کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

حادثے کے بعد موقع پر موجود افراد مشتعل ہوگئے اور واٹر ٹینکر پر توڑ پھوڑ کی۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پاتے ہوئے ٹینکر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور بائیک سوار کی شناخت کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔

Check Also

سائٹ بی ایریا میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر، شیرشاہ پل پر میاں بیوی شدید زخمی

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی کے علاقے سائٹ بی ایریا میں شیرشاہ پل پر ایک اور ٹریفک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *