فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب میں کہا ہے کہ افغانستان کو واضح طور پر بتا دیا گیا ہے کہ اس کے پاس فتنۂ آلِ خوارج یا پاکستان میں سے کسی ایک راستے کا انتخاب کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، مگر اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔
بھارت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسے کسی خود فریبی یا غلط گمان میں نہیں رہنا چاہیے، اور اگر اس نے دوبارہ اشتعال انگیزی کی تو پاکستان کا ردِعمل پہلے سے بھی زیادہ برق رفتار اور شدید ہوگا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کا تصور ناقابلِ تسخیر ہے، اور اس کی حفاظت ایمان سے سرشار جانبازوں اور متحد قوم کے مضبوط عزم نے ممکن بنائی ہوئی ہے۔
THE PUBLIC POST