بھارتی میڈیا کا نیا ڈرامہ:لاہور،کراچی اور نیویارک پر “قبضہ” کا دعویٰ

بھارتی میڈیا افواجِ پاکستان کی کامیاب کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے دعوؤں اور گمراہ کن خبروں کا سہارا لے رہا ہے۔

بھارتی میڈیا نے اپنی ہی مسلح افواج کی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے “فالس فلیگ آپریشنز” کو بالی ووڈ فلموں کی طرز پر پیش کرنا شروع کر دیا ہے۔

بھارت میں معروف ویب سائٹ “دی وائر” تک رسائی بھی روک دی گئی ہے، تاکہ حقیقت عوام کے سامنے نہ آسکے۔ بھارتی بزنس مین کی جانب سے یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوؤں پر مبنی تصدیق کے بغیر کیے گئے ٹوئٹس کو وہ خود ڈیلیٹ کر رہا ہے۔

بھارتی میڈیا چینل “آج تک” نے لاہور، “زی نیوز” نے کراچی اور “ریپبلک” نے نیویارک کو اپنی خبروں میں “فتح” کر لیا، جو سراسر بے بنیاد دعوے ہیں۔ عوام میں ان خبروں پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، جب کہ بھارتی میڈیا کے اینکرز جھوٹ پر مبنی بیانیے کو فروغ دینے میں مصروف ہیں۔

Check Also

پاک ایران تجارت جاری ہے،تہران کیخلاف یکطرفہ پابندیوں پر عمل کے پابند نہیں، پاکستان

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاک ایران تجارت جاری ہے۔ پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *