فلم گینگسٹر کے گانے ’یا علی‘ کے گلوکار زوبین گارگ اسکوبا ڈائیونگ کرتے چل بسے

بالی ووڈ کے معروف گلوکار زوبین گارگ سنگاپور میں اسکوبا ڈائیونگ کرنے کے دوران چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 52 سالہ زوبین گارگ سنگاپور میں ’نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول‘ میں شرکت اور پرفارم کرنے کے لیے موجود تھے، جہاں انہیں 20 اور 21 ستمبر کو پرفارم کرنا تھا۔

زوبین گارگ کو اسکوبا ڈائیونگ کرتے ہوئے سانس لینے میں مشکل پیش آئی۔

ریسکیو ٹیم نے انہیں فوری طور پر سمندر سے نکالا اور سی پی آر دینے کے بعد سنگاپور جنرل اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور دوپہر ڈھائی بجے کے قریب  دم توڑ گئے۔

گلوکار  زوبین گارگ نے ہندی، بنگالی اور آسامی زبانوں میں گانے گائے اور بالی ووڈ میں شہرت کا آغاز فلم گینگسٹر کے مقبول گیت ’یا علی‘ سے کیا، انہوں نے فلم کرش 3 کے گانے ’دل تو ہی بتا‘ سمیت کئی سپر ہٹ گانے بھی گائے۔

Check Also

پہلا شوہر 15سال بڑا، جبکہ ہونے والا شوہر 20 سال چھوٹا ڈاکٹر نبیحہ علی

سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پہلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *