الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی،آغا شہباز درانی کے والد کو شوہر لکھ دیا گیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ایک سنگین اور غیر معمولی غلطی سامنے آئی ہے، جس میں شکارپور سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی آغا شہباز درانی کے کوائف میں ان کے والد کے نام کی جگہ شوہر کا اندراج کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آغا شہباز درانی کے والد سابق اسپیکر سندھ اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی کو بطور والد درج کرنے کے بجائے غلطی سے شوہر لکھ دیا گیا، جس پر سیاسی و سماجی حلقوں میں حیرت اور تنقید کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ آغا سراج درانی رواں برس 15 اکتوبر کو انتقال کر گئے تھے۔ ان کے انتقال کے بعد شکارپور سے سندھ اسمبلی کی نشست خالی ہوئی تھی، جس پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں ان کے صاحبزادے آغا شہباز درانی کامیاب قرار پائے۔

الیکشن کمیشن کی اس انتظامی غلطی نے ادارے کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں، جبکہ عوامی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ نوٹیفکیشن میں فوری تصحیح کی جائے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Check Also

نارتھ کراچی میں نازیبا حرکات کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار،ملزم ٹریفک پولیس افسر کا بیٹا نکلا

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کے اطراف کی سڑکوں پر نازیبا حرکات کرنے والے اوباش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *