کراچی میں آئندہ ہفتے سے بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا خدشہ

کراچی(پبلک پوسٹ)خلیج بنگال میں ہوا کا ایک دباو بن گیا جس کے سبب کراچی میں آئندہ ہفتے سے بارشوں کا امکان ہے جبکہ موسلادھار بارشوں سے اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 7 ستمبر سے مون سون سسٹم کے اثرات سندھ پر پڑنا شروع ہوں گے اور 11 ستمبر تک صوبے پر اثرات برقرار رہنے کے امکانات ہیں۔

سسٹم سے سندھ میں معتدل سے تیز بارش کا امکان ہوگا اور اس دوران کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ تیز بارش بھی ہوسکتی ہے۔

کراچی میں تیز بارش کی صورت میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی رہے گا۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *