کراچی میں نیشنل ہائی وے پر پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں کے احتجاج کے باعث شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی ہے۔
ٹریفک جام کی وجہ سے گذرنے والی گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب شہر کے دیگر اہم راستوں جیسے ایم اے جناح روڈ، یونیورسٹی روڈ، زینب مارکیٹ اور صدر کے اطراف میں بھی ٹریفک کا دباؤ محسوس کیا جا رہا ہے، جس سے شہریوں کی آمد و رفت متاثر ہو رہی ہے۔ حکام نے عوام سے ہدایت کی ہے کہ وہ ممکنہ حد تک متبادل راستے استعمال کریں اور ٹریفک کی روانی میں تعاون کریں۔
THE PUBLIC POST