چمن میں دہشتگردوں کا پولیو ٹیم پر حملہ، پولیو ایریا انچارج جاں بحق

چمن میں روغانی کے علاقے میں دہشتگردوں نے پولیو ٹیم پر حملہ کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر امتیاز علی بلوچ کے مطابق فائرنگ سے پولیو ایریا انچارج جاں بحق ہوگئے، ٹیم کے ہمراہ خواتین ورکرز حملے میں محفوظ رہیں۔

مسلح دہشتگرد موٹرسائیکل پر سوار تھے، جو واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

Check Also

عمران خان کا دورِ حکومت؛ بشریٰ بی بی اہم سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہوتی رہیں، برطانوی جریدہ

برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *