کراچی: جماعت اسلامی کا سندھ حکومت کے خلاف منفرد احتجاج،گدھوں کے ذریعے علامتی مظاہرہ

جماعت اسلامی نے سندھ حکومت کے اقدامات اور ناقص حکمرانی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر منفرد انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا۔

احتجاج کے دوران گدھوں کے گلے میں اجرک والی نمبر پلیٹس لٹکائی گئیں جبکہ گدھا گاڑی پر نعرے درج بینرز آویزاں کیے گئے، جو مظاہرے کی علامتی نوعیت کو ظاہر کرتے تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں، بدانتظامی اور ناقص کارکردگی کی جانب توجہ دلانے کے لیے یہ احتجاج کیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی کے کارکنان نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ صوبے میں گورننس کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے فوری اور مؤثر اصلاحات کی جائیں۔

جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا کہ اگر عوامی مسائل پر سنجیدگی نہ دکھائی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ مظاہرے کے باعث پریس کلب کے اطراف میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت رہے۔

Check Also

چلینجز کا مقابلہ کرنے میں گالیاں بکنا مفید قرار؛ نئی تحقیق میں انکشاف

گالی گلوچ کرنا معاشرتی اعتبار سے ایک معیوب عمل سمجھا جاتا ہے لیکن تازہ ترین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *