چیمپئنز ٹرافی کے آغاز پر ہی بابراعظم کو بڑا جھٹکا، اہم اعزاز سے محروم

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے آغاز پر پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین بابراعظم اہم اعزاز سے محروم ہوگئے۔
آئی سی سی کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بھارتی بلے باز شبمن گل نے سابق پاکستانی کپتان بابراعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں دنیا کے نمبر ون بیٹر کا اعزاز حاصل کر لیا۔
چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔
25 سالہ شبمن گل نے حال ہی میں احمد آباد میں انگلینڈ کے خلاف سنچری اسکور کر کے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کی، جو انہوں نے سب سے پہلے 2023 کے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے دوران حاصل کی تھی۔
نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابراعظم دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ بھارت کے روہت شرما تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل پانچویں، سری لنکا کے چریتھ اسالنکا آٹھویں، اور پاکستان کے محمد رضوان 15ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کے سلمان علی آغا نے سب سے بڑی چھلانگ لگائی، 24 درجے ترقی کر کے 48 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

Check Also

ٹی20 میں تیز ترین سنچری، حسن نواز نے اپنے ہم وطن کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا

آکلینڈ: ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے قومی ٹیم کے 22 سالہ اوپنر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے