گالی گلوچ کرنا معاشرتی اعتبار سے ایک معیوب عمل سمجھا جاتا ہے لیکن تازہ ترین تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ گالیاں بکنا لوگوں کے لیے فوائد رکھتا ہے۔
جرنل امیریکن سائیکولوجسٹ میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گالی گلوچ ایک ایسا ’کیلوری نیوٹرل‘ طریقہ ہو سکتا ہے جو لوگوں کی جسمانی سرگرمیوں کو بہتر انداز میں کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔یہ طریقہ لوگوں کو اپنی ذہنی رکاوٹوں کو عبور کرنے اور زیادہ محنت کرنے میں مدد دیتا ہے۔
تحقیق کے مصنف ڈاکٹر رچرڈ اسٹیفنز کا کہنا تھا کہ کئی صورتحال میں لوگ شعوری یا لاشعوری طور پر پوری جان لگانے سے خود کو روک کر رکھتے ہیں۔
THE PUBLIC POST