مسلح افواج کی قیادت کا قائداعظم کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت،وژنِ پاکستان سے وابستگی کا اعادہ

آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سمیت مسلح افواجِ پاکستان نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افواجِ پاکستان نے قائداعظم کے جمہوری، خودمختار اور خوشحال پاکستان کے وژن سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی مثالی قیادت، اصول پسندی اور قومی وحدت کا پیغام آج بھی درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

مسلح افواج کے سربراہان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کے دفاع، استحکام اور ترقی کے لیے قائداعظم کے افکار اور اصولوں پر عمل پیرا رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری کی جاتی رہیں گی۔

Check Also

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن، 4دہشت گر دہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *