پی ٹی اے کا تمام سمز صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونے کا حکم،خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا انتباہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تمام موبائل سمز اور ٹیلی کام کنکشنز کا صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار دے دیا ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی دوسرے شخص کے نام پر رجسٹرڈ سم کا استعمال قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اگر کسی سم کا غلط استعمال ہوتا ہے تو اس کی مکمل قانونی ذمہ داری اسی شخص پر عائد ہوگی جس کے نام پر وہ سم رجسٹرڈ ہے۔ پی ٹی اے نے کہا ہے کہ صارفین اپنی سمز اور ٹیلی کام کنکشنز کے استعمال کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

پی ٹی اے کا مزید کہنا ہے کہ کالز، پیغامات (میسجز) اور انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال کے دوران مقررہ ضوابط اور قوانین کی پابندی کرنا لازمی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ صارف کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر تصدیق کریں کہ ان کے زیرِ استعمال تمام سمز اور کنکشنز ان کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ قانونی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔

Check Also

بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف والادل گردہ کہاں سے لائے گا؟ صدر زرداری

صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *