سہیل آفریدی کو خوش آمدید،یہ پاکستان کا یورپ دیکھنے لاہور آئے ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لاہور دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی قسم کی شر انگیزی یا بدزبانی کی تو پھر ایکشن لیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ کے پی کی لاہور آمد پر عظمی بخاری نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کے پی کے لاہور آنے پر خوش آمدیدکہتے ہیں، پچھلی بار علی امین گنڈا پور لاہور آئے تھے تو بتیاں دکھائی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی بتیاں دیکھیں، روٹی کھائیں تصوریں کھینچیں اور جو کچھ پنجاب میں دیکھیں اسے کے پی میں جاکر لاگو کریں کیونکہ خیبرپختونخوا کابینہ خود کہتی ہے کہ پشاور گندا بہت ہے اور اس لیے وہ یورپ دیکھلنے کیلیے لاہور آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے پی وزیر اعلیٰ کو دورہ کرنے کے دوران روٹی شوٹی کھانے اور تفریح کرنے کی مکمل اجازت ہے، یہ سیاسی یا معلوماتی تفریح کریں ان کو مکمل اجازت ہوگی، انہیں بدزبانی فساد کرنے یا انتشار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اگر یہ بدتمیزی کریں گے تو پھر ہاں جی ایکشن لیا جائے گا۔

Check Also

قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر کو ڈیمارش جاری، دھمکیاں دینے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

پاکستان نے برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر کو ڈیمارش جاری کردیا، برطانیہ سے دھمکیوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *