روس کے یوکرین پر حملے میں 1 شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی۔
یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس نے رات بھر میں تقریباً 500 ڈرونز، 40 میزائلوں سے حملہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس نے یوکرین میں توانائی، شہری انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا، ان حملوں سے ظاہر ہے روس جنگ کا خاتمہ نہیں چاہتا۔
صدر زیلنسکی نے یہ بھی کہا کہ روسی حملوں سے دفاع کے لئے یوکرین کو مزید ایئر ڈیفنس میزائلوں کی ضرورت ہے۔
THE PUBLIC POST