پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی نئی بلندی پر، ایک لاکھ 74 ہزار کی حد عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن نیا ریکارڈ بن گیا، شاندار تیزی کے باعث 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلندی پر ہے۔

بازار حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1678 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 74 ہزار 79 کی بلندی پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 74 ہزار 411 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا جبکہ انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار 200 کی نچلی سطح تک بھی گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 72 ہزار 400 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Check Also

کراچی کے شہریوں کیلیے اچھی خبر، آٹا مہنگا ہونے کا خدشہ ختم

کراچی:فلور ملز کے ممکنہ احتجاج اور الٹی میٹم کی دھمکی کے بعد سندھ حکومت نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *