حال ہی میں ہالی ووڈ اداکارہ سڈنی سوئینی اور معروف امریکی فٹبالر کرسچین پولیسک کے درمیان مبینہ تعلق کی افواہوں نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی۔
ان افواہوں پر سڈنی سوئینی کی جانب سے تو ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم ان کے مبینہ بوائے فرینڈ پولیسک نے خود سامنے آ کر ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔
امریکی فٹبال ٹیم کے کپتان نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے گردش کرتی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔
کرسچین پولیسک نے لکھا کہ براہ مہربانی میری ذاتی زندگی کے بارے میں قیاس آرائیاں کرنا بندکریں، اس سے لوگوں کی زندگی متاثر ہو سکتی ہے۔
ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر جاری قیاس آرائیاں کافی حد تک ختم ہو گئیں۔
واضح رہے کہ پولیسک اس وقت خود ایک ایتھلیٹ الیکسا میلٹن کے ساتھ تعلق میں ہیں۔
دوسری جانب سڈنی سوئینی بھی پہلے ہی ایک رومانوی رشتے میں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق وہ جون سے معروف میوزک پروڈیوسر اسکوٹر براؤن کے ساتھ منسلک ہیں۔ دونوں کو جیف بیزوس اور لارین سانچیز کی پرتعیش شادی میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
THE PUBLIC POST