رونالڈو نے مسلسل تیسری مرتبہ ’بیسٹ مڈل ایسٹ فٹبالر‘ کا اعزاز حاصل کرلیا

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل تیسری مرتبہ مشرقِ وسطیٰ بہترین فٹبالر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 40 سالہ پرتگالی اسٹار کو یہ اعزاز دبئی میں منعقد ہونے والی گلوب سوکر ایوارڈز کی تقریب میں دیا گیا، جہاں انہوں نے کریم بنزیما، سالم الدوسری اور ریاض محرز جیسے نمایاں کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑا۔

سال 2025 کے دوران رونالڈو نے تمام مقابلوں میں مجموعی طور پر 40 گول اسکور کیے جو ان کی شاندار فارم اور مستقل کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔

وہ اس وقت سعودی عرب کے معروف کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ان کا معاہدہ 2027 کے وسط تک جاری رہے گا۔

عمر کے اس مرحلے میں بھی رونالڈو کی فٹنس، نظم و ضبط اور گول اسکور کرنے کی صلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال بنی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گلوب سوکر ایوارڈز دنیا بھر میں فٹبال کے میدان میں غیر معمولی کامیابیوں کو سراہنے کے لیے دیے جاتے ہیں۔

رونالڈو کی مسلسل تیسری کامیابی اس بات کی عکاس ہے کہ وہ نہ صرف میدان میں بلکہ میدان سے باہر بھی عالمی فٹبال پر گہرا اثر رکھتے ہیں۔

Check Also

ارشد ندیم نے شیخ محمد بن راشد ایوارڈ وصول کرلیا

پاکستان کے اولمپک جیولین تھرو گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے شیخ محمد بن راشد ایوارڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *