سہیل آفریدی اور انکی قیادت بار بار پاکستان کی وحدت پر حملہ آور ہوتی ہے، خواجہ آصف

لاہور:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی آپ کی پارٹی کی قیادت بشمول آپ کے پاکستان کی وحدت پر حملہ کرتے ہیں۔

ایکس اکاؤنٹ (ٹویٹر) پر وزیراعلی خیبرپختونخوا کے خط کے حوالے سے انہوں نے پوسٹ کیا ہے کہ سہیل آفریدی صاحب! آپ کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت پر حملہ ہوتا ہے اور بار بار ہوتا ہے، آپ کی پارٹی کی قیادت بشمول آپ کے پاکستان کی وحدت پر حملہ کرتے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ آپ کے ورکر آپ کی قیادت کی آشیر باد سے انتہائی گندی زبان سوشل میڈیا پر استعمال کرتے ہیں، ان سب چیزوں سے اس وقت بھی آئینی عہدوں اور بین الصوبائی عزت خراب ہوتی رہی ہے۔

وزیر دفاع نے مزید لکھا کہ آئیں سب مل کر اس کی مذمت اور سدباب کرتے ہیں۔

Check Also

کنسرٹ میں پرفارمنس کے درمیان افسوسناک حادثہ؛ شائے گل شدید زخمی

ابھرتی ہوئی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شائے گل اسلام آباد میں ہونے والے وایک لائیو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *