پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات و سہولتوں کی فہرستوں کا تبادلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات و سہولتوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان فہرستوں کا تبادلہ جوہری تنصیبات پر حملوں کی ممانعت معاہدے کے تحت ہوا ہے۔

پاکستان کی جوہری تنصیبات کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کر دی گئی ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ نے بھارت کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کو فراہم کر دی۔

جوہری تنصیبات سے متعلق معاہدے پر پاکستان اور بھارت نے 31 دسمبر 1988 کو دستخط کیے تھے۔

سفارتی ذرائع نے کہا کہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری کو جوہری تنصیبات و سہولتوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔

Check Also

سال نو کے پہلے روز پنجاب حکومت نے 9 سرکاری محکمے ختم کردیے، نوٹی فکیشن جاری

پنجاب حکومت نے سال نو کے پہلے روز بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 9 سرکاری محکمے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *