ہمارے ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں،معرکہ حق کےبعد معرکہ ترقی کیلئےکام کرنا ہوگا: احسن اقبال

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نےکہا ہےکہ ہمارے ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں، معرکہ حق کے بعد معرکہ ترقی کے لیےکام کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں ہاؤس ہولڈ انٹگریٹڈ اکنامک سروے جاری کرتے ہوئے وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نےکہا کہ اڑان پاکستان کے لیے 100 فیصد بچوں کو اسکول میں داخل کروانا ضروری ہے، ملک میں شرح خواندگی کو 90 فیصد کرنے کی ضرورت ہے، ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کے ذریعے جہالت ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ڈیٹا کی بنیاد پر چلایا جائےگا، ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کی گئی، زراعت شماری بھی ڈیجیٹل طریقہ کار پر ہوئی، مستند ڈیٹا کی بنیاد پربہترمنصوبہ بندی کی جاسکتی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ 5 سال میں بڑے معاشی بحرانوں کا سامنا کیا، سب سے پہلا بحران 2018 کی تبدیلی کا تھا، تبدیلی سے درآمدات کا بحران آیا، ملک نے میکرو اکنامک بنیاد کھو دی، ان بحرانوں سے ملک کا غریب اور متوسط طبقہ بہت متاثر ہوا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بحران کا دور پیچھے رہ گیا، اب معاشی استحکام کا دور ختم ہوگیا ہے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں شرح نمو 3.71 فیصد رہی ہے، حکومت گروتھ کے لیے برآمدات بڑھانے پرکام کر رہی ہے، سماجی شعبے کے اعشاریوں میں بہتری آئی ہے۔

Check Also

وزیراعظم کی خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ناشپا بلاک میں تیل و …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *