امریکہ چین تجارتی معاہدے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئی‘کتنا اضافہ ہوا جانیئے

نیویارک(پبلک پوسٹ)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

امریکہ چین تجارتی معاہدے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، امریکی خام تیل کی قیمت میں 3 اعشاریہ 6 فیصد اضافہ ہوا ہے

امریکی تیل کی قیمت 63.24 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے، برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3 اعشاریہ 4 فیصد بڑھنے سے قیمت 66.11 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے متعدد مصنوعات پر ٹیرف 115 فیصد کردیے ہیں،امریکہ چین کی مصنوعات پر 10 فیصد کی ڈیوٹی برقرار رکھے گا۔

Check Also

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان کے 3 سابقہ افسران گرفتار

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان لمیٹڈ کے 3 سابقہ افسران کو گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *