کراچی: چلتے رکشے میں بیٹھی لڑکینامعلوم سمت سے گولی لگنے سے جاں بحق

کراچی کے علاقے لانڈھی میں چلتے رکشے میں بیٹھی لڑکی نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو کے مطابق لڑکی کی شناخت گیارہویں جماعت کی طالبہ 17 سالہ کومل کے نام سے ہوئی ہے۔

لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی بھائی کے ساتھ کزن کے گھر سے واپس آرہی تھی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی رکشے میں والدہ اور بھائی کے ساتھ گھر جارہی تھی، اچانک گولی رکشے کے شیشے کو توڑتی ہوئی آکر لڑکی کو لگی۔

پولیس کا اس حوالے سے مزید بتانا ہے کہ رکشا ڈرائیور پہلے زخمی لڑکی کو سندھ گورنمنٹ اسپتال اور پھر جناح اسپتال لے گیا۔

پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Check Also

پارلیمانی کمیٹی کی چیئرمین پیمرا کیلئےعنبرین جان کے نام کی تجویز

چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کی تعیناتی کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی نے عنبرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *