ایران میں کشیدہ صورتحال،پاکستان ایران فیری کا پہلا سفر مؤخر

ایران میں کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان ایران فیری کا پہلا سفر مؤخر کردیا گیا۔

کراچی پورٹ کے ذرائع کے مطابق کراچی تا چاہ بہار فیری کے لیے بکنگ روک دی گئی ہے اور صورتحال واضح ہونے تک چاہ بہار کا سفر 22 جنوری تک نہ ہونے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران فیری حالات معمول پر ہونے کے بعد شروع ہوگی۔

دوسری جانب چاہ بہار کے بجائے کراچی گوادر فیری چلانے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔

Check Also

لاہور میں بسنت سے پہلے ہی گلے پر ڈور پھرنے کے واقعات، نوجوان اور بچہ زخمی

لاہور میں بسنت کی آمد سے پہلے ہی پتنگ بازی کے خطرناک اثرات سامنے آنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *