بی پی ایل: کھلاڑیوں نے میچ کا بائیکاٹ کردیا،ٹیمیں ٹاس کیلئے بھی نہ آسکیں

بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے آج کھیلے جانے والے میچ میں کھلاڑیوں نے بائیکاٹ کردیا۔

میرپور ڈھاکا میں بائیکاٹ کی وجہ سے چٹوگرام رائیلز اور ناؤخلی ایکسپریس کا میچ شروع نہیں ہوسکا، دونوں ٹیمیں ٹاس کے لیے میچ کے وینیو پر نہیں پہنچیں۔

خیال رہے کہ بنگلادیش بورڈ ڈائریکٹر نظم السلام کے بیان پر کرکٹرز نے کرکٹ سرگرمیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر نظم السلام کے بیان کے بعد کرکٹرز نے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی۔

بنگلادیشی کھلاڑیوں نے تمام فارمیٹ کے کرکٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی دیتے ہوئے نظم السلام کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

Check Also

سلمان خان کی روبوٹ سےہچکچاہٹ بھری ملاقات وائرل

دنیا بھر کے لوگ سلمان خان کے ساتھ سیلفی لینے یا ہاتھ ملانے کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *