کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں دھند کے باعث حد نگاہ 1500 میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
بیان کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 94 فیصد ہے، شمال مشرقی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی تھی۔کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 16 جنوری سے ملک میں داخل ہوگا۔
بیان کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع سمیت شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے، کراچی میں 22 اور 23 جنوری کو گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔
THE PUBLIC POST