نئی دہلی(پبلک پوسٹ)دہلی یونیورسٹی کے تحت آنے والے لکشمی بائی کالج میں گرمی سے نجات کیلئے انوکھاطریقہ اختیار کیا گیا جس پر تعلیمی حلقے حیران وپریشان ہوگئے ہیں اورپرنسپل کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ میں کہاگیاکہ کالج کی پرنسپل پروفیسر پرتیوش وتسلا نے خود ایک کلاس روم کی دیواروں پر گائے کا گوبر لگایا اور اس عمل میں کالج کے کچھ اسٹاف ممبران بھی شامل رہے۔یہ خبر اس وقت منظر عام پر آئی جب پرنسپل نے خود اس اقدام کی ویڈیو اساتذہ کے واٹس ایپ گروپ میں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سی بلاک میں گرمی کی شکایت کے پیش نظر ایک دیسی حل آزمایا جا رہا ہے۔