کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 8دہشت گرد ہلاک، 3اہلکار زخمی

کوئٹہ:کوئٹہ کے نواحی علاقے درخشاں میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی کے نتیجے میں فتنۃ الخوارج کے 8 دہشت گرد ہلاک اور 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔

ذرائعکے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے درخشاں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر مبنی ایک اہم انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے جب کہ سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق یہ کارروائی قابل اعتماد خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شروع کی گئی تھی، جن میں علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی اور ممکنہ تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی نشاندہی کی گئی تھی۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں جوابی کارروائی کی گئی اور شدید جھڑپ کے نتیجے میں 8 دہشت گرد موقع پر ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم فتنۃ الخوارج سے تھا اور وہ صوبے میں مختلف نوعیت کے حملوں، سرکاری تنصیبات اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر تخریبی مواد برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مقابلے میں سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔ خوش قسمتی سے زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

یہ کامیاب آپریشن بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری موثر کارروائیوں کا تسلسل ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فتنۃ الخوارج اور دیگر دہشت گرد عناصر کے خلاف یہ آپریشنز دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گے۔ صوبائی حکومت اور سیکیورٹی اداروں نے عوام سے پرامن ماحول برقرار رکھنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔

Check Also

26 نومبر احتجاج کیس:علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں مسلسل غیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *