بھارت: پڑوسی نے 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا، لاش ڈرم سے برآمد

بھارت میں پڑوسی نے7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے ضلع انامایا کے ایک قصبے میں پیش آیا جہاں 7 سالہ بچی کے ساتھ وحشیانہ سلوک کیا گیا، بچی کو پڑوسی نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور قتل کرکے لاش کو ایک ڈرم میں پھینک دیا۔

پولیس نے بتایا کہ 7 سالہ بچی دوسری جماعت کی طالبہ تھی جو پیر کو لاپتا ہوگئی تھی، بچی کی گمشدگی پر والدین نے پولیس کو شکایت درج کروائی جس پرپولیس نے علاقے کی تلاشی لی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کے گھر تک پہنچ گئی جہاں ڈرم سے بچی کی لاش برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق 30 سالہ پڑوسی کولاوردھن نشے کا عادی ہے۔

بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کی خبر علاقے میں تیزی سے پھیل گئی جس کے بعد علاقہ مکینوں نے احتجاج بھی کیا۔

Check Also

ٹرمپ کی مسلمانوں کو ماہِ رمضان کی مبارکباد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رمضان المبارک کی آمد پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *