بارشوں کے باعث اسکول کی ایک ہفتہ تک چھٹیوں کا نوٹیفکیشن وائرل

کراچی میں منگل کو ہونے والی شدید بارشوں اور شہر کی خراب صورتحال کے بعد سوشل میڈیا پر محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکول کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن وائرل ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی سمیت صوبہ بھر میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔ کچھ پوسٹوں میں بدھ، جمعرات اور جمعہ کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا۔

لیکن فیکٹ چیک ٹیم کی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا اس طرح کا نوٹیفکیشن فیک اور گمراہ کن معلومات پر مبنی ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے اسکولز کی تعطیلات کے حوالے سے ایسا کوئی بھی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

حقیقی خبر کے مطابق منگل کی بارش کے بعد بدھ کو تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا، اور موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے جمعرات کی تعطیل کےلیے ایک الگ سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں صرف ایک دن کی چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا ایک ہفتے کی چھٹی کا نوٹیفکیشن مکمل طور پر جعلی اور گمراہ کن ہے۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *