چیمپئنز ٹرافی: پاک فضائیہ کے فلائی پاسٹ نے شائقین کے دل جیت لیے، ویڈیو دیکھیں

کراچی(پبلک پوسٹ)چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ سے قبل پاک فضائیہ کے فلائی پاسٹ نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔
پاکستان ایئرفورس کے ’شیردل اسکواڈرن‘ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب میں شاندار فضائی مظاہرہ کیا۔
تین منٹ تک جاری رہنے والے فضائی مظاہرے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فضا میں سبز ہلالی پرچم کے رنگ بکھیرتے ہوئے پوری پاکستانی قوم کو سلام پیش کیا۔
اسکواڈرن نے کاکورم-8 طیاروں کے ذریعے انتہائی پیچیدہ کرتب دکھائے جن میں بیرل رولز، لوپس اور بم برسٹ شامل تھے، جبکہ رنگین دھوئیں کا شاندار استعمال بھی کیا گیا۔
اس فضائی مظاہرے میں پاکستان میں تیار کردہ JF-17 تھنڈر اور F-16 لڑاکا طیارے بھی شامل ہوئے جنہوں نے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔
چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے لیے فضائی حدود بند
فلائی پاسٹ کے لیے ایک مخصوص فضائی حدود کو بند کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ 17 سے 19 فروری تک ریہرسل بھی جاری رہی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس دوران فضائی آپریشنز کو آسان بنانے کے لیے نوٹس ٹو ایئر مین (NOTAM) بھی جاری کیا تھا۔

Check Also

پی ایس ایل میں پہلی بار بھائی کا بھائی سے مقابلہ، کمنٹیٹر کا دلچسپ تبصرہ

کراچی(پبلک پوسٹ)پی ایس ایل میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *