کراچی(پبلک پوسٹ)بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ائیر کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے میچ کے دوران پسلی میں انجری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
شیریاس ائیر نے میچ کے دوران الیکس کیری کا شاندار کیچ پکڑتے ہوئے بائیں پسلی زخمی کر لی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اندرونی خون بہنے کے باعث انہیں فوری طور پر اسپتال داخل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ائیر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، تاہم مکمل صحت یابی میں ایک ہفتہ یا اس سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چوٹ جان لیوا بھی ہوسکتی تھی، شیریاس ائیر کو انفیکشن سے بچانے کے لیے چند دن زیر نگرانی رکھا جائے گا۔
31 سالہ شریاس ائیر کی بھارت واپسی کا فیصلہ ان کی صحت بہتر ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
THE PUBLIC POST