سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15ڈالر کی کمی سے 5ہزار 082ڈالر کی سطح پر آگئی۔

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 500روپے کی کمی سے 5لاکھ 30ہزار 562روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 286روپے گھٹ کر 4لاکھ 16ہزار 980روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 212 روپے کے اضافے سے 11ہزار 640روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت 182روپے کے اضافے سے 9ہزار 979روپے کی سطح پر آگئی۔

Check Also

بلوچستان کے 12 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے حملے ناکام، 37 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے 12 مقامات پر فتنہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *