2022 کے بعد پہلی بار تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیل سے تجاوز کرگئی

امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں سنہ 2022 کے بعد پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں۔

برینٹ کروڈ کی قیمت 24 فیصد اضافے کے ساتھ 114.74 فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ امریکی خام تیل 27فیصد بڑھ کر 115.11 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔

ماہرین کے مطابق یہ خدشہ ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ میں جنگ طویل ہوئی تو تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہے۔

آبی گزر گاہ آبنائے ہرمز بدستور بندش کا شکار ہے جہاں سے دنیا کے 20 فیصد تیل کی ترسیل ہوتی ہے لیکن جنگ کی شروعات سے وہاں ٹینکر جمع ہو رہے ہیں۔

توانائی کی مصنوعات کے راستے میں اس بڑی رکاوٹ کے باعث یہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ دنیا بھر میں مہنگائی کا طوفان آسکتا ہے۔

Check Also

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

کراچی: اسٹیٹ بینک نے آئندہ تین ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔ اسٹیٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *