اسلام آباد:پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے اپنا 5 سالہ خصوصی معاشی منصوبہ جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 2026 سے 2030 کی نئی کنٹری اسٹریٹیجی جاری کر دی ہے۔ اس حوالے سے تیار کی گئی رپورٹ میں نجی شعبے کی قیادت میں معاشی ترقی پر زور دیتے ہوئے 5 سالہ منصوبہ پائیدار اور جامع ترقی کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔
اسٹڑیٹیجی پیپر میں روزگار، سرمایہ کاری اور برآمدات بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ خواتین کی معاشی شمولیت اور سماجی ترقی کو ترجیح دی گئی ہے۔ اس منصوبے میں موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے اقدامات بھی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں منصوبے کے تحت توانائی، زراعت اور انفرا اسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جائے گا۔ اے ڈی بی نے پاکستان کے ساتھ تعاون مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے تاکہ ملک کو مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔
THE PUBLIC POST