کراچی میں 19 سے 21 جولائی کے دوران بارش کا امکان

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی میں 19 سے 21 جولائی کے درمیان بارش کا امکان ہے۔

ماہر موسمیات کے مطابق کل سہ پہر یا شام میں کراچی کے اطراف گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں۔

ماہر موسمیات نے کہا کہ بارش برسانے والا سسٹم بھارت کے جنوب مغربی اترپردیش میں ہے، یہ سسٹم راجستھان کی جانب بڑھ رہا ہے، یہ سسٹم آج شام یا رات سندھ پر اثر انداز ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سسٹم مغرب کی جانب بڑھا تو کراچی سمیت سندھ میں تیز بارش ہوسکتی ہے تاہم فی الحال کراچی میں معتدل بارش کا امکان ہے۔

Check Also

اسرائیل کی یمن پر بمباری، حوثیوں کے وزیراعظم اور متعدد وزرا جاں بحق

اسرائیل کی یمن پر ہونے والی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی متعدد وزرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *