ویڈیو: انجرڈ فخر زمان کا پویلین واپسی کا ہر قدم بھاری، ڈریسنگ روم میں رو پڑے

کراچی (پبلک پوسٹ )نیشنل اسٹیڈیم میں ایک دل دہلا دینے والا منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب قومی ٹیم کے اسٹار بیٹسمین فخر زمان انجری کے باعث لڑکھڑاتے ہوئے پویلین لوٹے اور ڈریسنگ روم میں جذباتی ہوکر آبدیدہ ہوگئے۔چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں فخر زمان فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے، جس کے بعد ان کے لیے میدان میں کھڑا ہونا بھی کسی امتحان سے کم نہ تھا۔ تاہم اس کے باوجود انہیں بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا، جس پر مداحوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Check Also

پاک بھارت کشیدگی؛ پی ایس ایل میچز دبئی یا دوحا منتقل کرنے پر غور

پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *