پاکستان کے خلاف سمجھے جانے والے مواد پر شدید اعتراضات سامنے آنے کے بعد کئی خلیجی ممالک میں بھارتی فلم ’’دھوندھر‘‘ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فلم میں شامل بعض مناظر اور مکالموں کو متنازع اور اشتعال انگیز قرار دیا گیا ہے، جو علاقائی ہم آہنگی اور سفارتی اصولوں کے منافی سمجھے گئے۔
خلیجی ممالک کی سنسرشپ اتھارٹیز نے فلم کے مواد کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا کہ ایسی فلم کی نمائش عوامی جذبات کو مجروح کر سکتی ہے، جس کے پیش نظر سینما گھروں میں اس کی اسکریننگ روک دی گئی۔
پابندی کے فیصلے کے بعد متعلقہ سینما مالکان کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
فلم پر پابندی کے اس اقدام کو خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اس حوالے سے بھارتی فلم سازوں کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔
مبصرین کے مطابق یہ واقعہ فلمی مواد میں حساس موضوعات کے استعمال پر ایک بار پھر سوالات کھڑا کرتا ہے۔
THE PUBLIC POST