انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ڈیفنس کار حادثہ کیس، ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پیش آنے والے کار حادثے میں چھ افراد کی موت کے کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت میں کی گئی۔ ملزم افنان اور اس کے والد شفقت کی غیر حاضری پر عدالت نے ان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے ضامن کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ پیشی پر ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔ کیس کی اگلی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

استغاثہ کی طرف سے مقدمے کے گواہ عدالت میں پیش ہوئے۔ اس کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج شاہد سکندر نے کی، جبکہ مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی پولیس میں درج ہے۔

Check Also

48 گھنٹے بعد ان پر قیامت ٹوٹ پڑے گی، ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

امریکا کے صدر Donald Trump نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *