سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

مقامی اور عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے اضافے سے 4 لاکھ 97 ہزار 662 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 26 ہزار 664 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالرز کے اضافے سے 4753 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 9 ہزار 500 اور 10 گرام کی قیمت 8 ہزار 145 روپے کم ہوئی تھی۔

Check Also

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی فاروق اعظم مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعے میں سیاسی جماعت کا کارکن جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔ مقتول کی شناخت ریحان کے نام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *