واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی، صارفین کی دیرینہ خواہش پوری

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ WhatsApp نے بالآخر ایک ایسے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے جس کا صارفین طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق “یوزر نیم” فیچر کو 2026 کی بڑی اپڈیٹس میں شامل کیا جا رہا ہے، اور فی الحال اسے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے بیٹا ورژنز میں محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ توقع ہے کہ جلد ہی یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

اس نئے فیچر کا سب سے بڑا فائدہ صارفین کی پرائیویسی میں اضافہ ہے۔ اب کسی نئے شخص سے رابطہ کرنے کے لیے فون نمبر شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ یوزر نیم کے ذریعے باآسانی بات چیت ممکن ہوگی۔ اس کے ساتھ ایک چار ہندسوں پر مشتمل خصوصی “کی” بھی فراہم کی جائے گی، جس سے سیکیورٹی مزید مضبوط ہو جائے گی۔

اگرچہ اکاؤنٹ کے ساتھ فون نمبر منسلک رکھنا بدستور ضروری ہوگا، تاہم اسے دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کی پابندی ختم ہو جائے گی، جو صارفین کے لیے ایک اہم سہولت ہے۔

فیچر کے استعمال کا طریقہ بھی آسان رکھا گیا ہے۔ صارفین سیٹنگز میں جا کر اپنی پروفائل فوٹو پر کلک کریں گے، جہاں انہیں یوزر نیم بنانے کا آپشن ملے گا اور وہ اپنی پسند کا یوزر نیم منتخب کر سکیں گے۔

مزید برآں، صارفین چاہیں تو اپنے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے Facebook یا Instagram کے یوزر نیم کو بھی استعمال کر سکتے ہیں، جس سے شناخت مزید آسان ہو جائے گی۔

Check Also

ایرانی آج زندہ ہیں تو اس کی واحد وجہ مذاکرات ہیں، امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانیوں کی موجودہ بقا کی واحد وجہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *